آرمی چیف نے جہلم کے قریب کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور جوانوں کے بلند مورال کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف کہتے ہیں ایل او سی پر کسی سے اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل چیف نے جہلم کے قریب ایل او سی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مقامی کمانڈرز نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند مورال اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ جنرل راحل شریف کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر کسی سے اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ مادر وطن کے دفاع میں مصروف مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے۔
Leave a Reply