گجرات فسادات کیس ،امریکی عدالت نے مودی کو طلب کر لیا

 

وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود فسادات رکوانے میں ناکام کیوں رہے :عدالت کا بھارتی وزیر اعظم سے استفسار
امریکی عدالت نے گجرات فسادات کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طلب کرلیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک پہنچ رہے ہیں جہاں مقامی عدالت نے نریندر مودی کو دو ہزار دو کے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں طلب کرلیا ہے ۔ عدالت نے نریندر مودی سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ گجرات کے وزیر اعلی ہونے کی حیثیت سے یہ فسادات رکوانے میں کیوں ناکام رہے ۔ نریندر مودی کو اکیس دن کے اندر عدالت میں جواب جمع کرانا ہوگا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.