Breaking News

جمہوریت کیلئے جلاوطنی کاٹی ، آنچ نہیں آنے دوں گا: نواز شریف

 

نیویارک: وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ جمہوریت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انتخابات میں اپوزیشن کی حیثیت سےحصہ لیا۔نیویارک میں وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں دل کے باب کھول دیئے ۔ اور اگلی پچھلی ساری روئیداد سنادی۔ کہتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلٰی پیپلز پارٹی نے نامزد کیے۔ دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں کےباوجود حکومت پوری طرح فعال ہے۔ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملےکی مثال نہیں ملتی۔ دھرنےوالوں نے بڑا منصوبہ بنایا، لیکن ناکام ہوگئے اور اب واپس جانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ عالمی بینک کےصدرنے داسو منصوبے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے آئندہ ماہ واشنگٹن میں کانفرنس ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved