Breaking News

پولیس اہلکار شہری کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا

 

ہنگو میں ایک پولیس اہلکار کنویں میں گرے شہری کو بچانے خود بھی اندر اترا لیکن کنویں میں بھری زہریلی گیس نے دونوں افراد کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے نواحی علاقے سپین خاوری میں گشت پر مامور پولیس پارٹی خاتون کی چیخ پکار سن کر اس کے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ گھر کا ایک فرد کنویں میں گر گیا ہے۔اس شخص کو نکالنے کے لیے پولیس اہلکار نیاز محمد رسی کے ذریعے کنویں میں اترالیکن رسی ٹوٹ جانے سے وہ بھی اندر جاگرا، کنویں میں بھری زہریلی گیس سے نیاز محمد کی زندگی کی ڈور بھی ٹوٹ گئی،دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد دونوں افراد کو نکالا گیالیکن شہری کے ساتھ نیاز محمد بھی دم توڑ چکا تھا۔نیاز محمد کی دو سال قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اس کے دو پھول سے بچے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved