Breaking News

گلو بٹ کی گرفتاری غیر قانونی ،فوری رہا کیا جائے :لاہور ہائیکورٹ

 

ملزم گلو بٹ پر سانحہ ماڈل ٹائون کے دوران عوام کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور غنڈہ گردی کا الزام تھالاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار گلو بٹ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ، اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ گلو بٹ کی نظر بندی غیر قانونی ہے اور اسے مزید حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے اس لئے اسے فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ گلو بٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے دوران وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اور اس کے بعد علاقے میں موجود جنرل سٹورز سے کولڈ ڈرنکس بھی زبردستی چھینے تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلو بٹ مسلم لیگ ن کا سرگرم کارکن رہا ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved