ایشین گیمز ہاکی : پاکستان نے عمان کو روند ڈالا

 

انچیون : ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گولز سے روند کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عمان کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ کے شروع سے کھیل پر اپنی گرفت بنا لی اور عمان کی ٹیم کو ہلنے کا موقع بھی نہ دیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان اور پنلٹی کارنر سپیشلسٹ محمد عمران ،عمران اور عبدالحسیم خان نے 2،2 اور محمد عمر بھٹہ اور محمد دلبر نے 1،1مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔یادرہے کہ پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، پاکستان نے سری لنکا کو 14-0، چین کو 2-0او ر روایتی حریف بھارت کو 2-1سے مات دی تھی ۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.