جوبائیڈن کی نواز شریف سے ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

نیویارک: وزیراعظم نواز شریف نے امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔  دونوں ممالک نے امن و امان اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا بہت سے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ امریکا کے ساتھ معیشت اور توانائی میں تعاون وسیع کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، پاک امریکا تعاون کے لیے قائم پانچویں ورکنگ گروپ اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔ دونوں انسداد دہشتگردی کے لیے بھی تعاون وسیع کریں گے۔امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں فکر انگیز تقریر کی، پاکستان کی کامیابی امریکا کی کامیابی ہے، دونوں ممالک کے بہت سے مفادات مشترکہ ہیں۔ پاکستان کی ترقی امریکا کے لیے بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.