ریڈ زون میں فائرنگ ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

ریڈ زون میں دھرنو ں پر فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال سے شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سمیت گیارہ اعلی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کر نیکا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 30 اگست کو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اپنے کارکنوں کا مقدمہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کروانے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ، درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمندنے کی ۔ سماعت کے بعد عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اس وقت کے قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.