سبی میں سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے 10 افراد زخمی

 

سبی: چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 10 افراد زخمی جب کہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔سبی کے علاقے چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.