کراچی : فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ، 15 زخمی

 

سائٹ ایریا میں کام کے دوران اچانک فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا ،زخمی ہسپتال داخل ،متعدد کی حالت تشویش ناککراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ سائٹ ایریا میں معمول کے مطابق نجی فیکٹری میں کام جاری تھا کہ اچانک بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا اور متعدد مزدور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ، پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.