Breaking News

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں تارپیڈو اور اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

 

کراچی: پاک بحریہ نے جنگی مشقوں کے دوران تارپیڈو اور اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربات کئے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  جنگی بیڑے نے شمالی بحیرہ عرب میں جاری فائر پاور مشقوں کے دوران آگسٹا نائنٹی بی کلاس آبدوز سے تارپیڈو میزائل جب کہ فاسٹ اٹیک میزائل ایئر کرافٹ سے اینٹی شپ گائیڈڈ فائر کیا، دونوں میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہناتھا کہ مشقوں کا بنیادی مقصد ہتھیاروں کے جدید نظام ، ہدف کے درست تعین اور خطرے کو جانچنا تھا۔ایڈمرل آصف سندھیلہ نے  مشقوں کا جائرہ لیا اور کامیاب تجربات پر پاک بحریہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ چین کے 2 بحری جہاز بھی پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں جو بحریہ کے ساتھ مشقوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے 60 کلو میٹر تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے حتف 9 نصر کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved