سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ 2013 ءکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی،انتخابی اصلاحات کے ذریعے خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 50 فیصد نشستوں پر انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسروں نے فارم 14 بھی نہیں دیئے جبکہ بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کا کوئی حساب نہیں ہے۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی بریفنگ سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں، انتخابی اصلاحات کے ذریعے خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
Leave a Reply