خیبرایجنسی میں زور دار دھماکے سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے راج گل میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے پر زور دار دھماکا ہوا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی سے ہے۔ دھماکے سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ۔
Leave a Reply