شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کاری ضرب جاری ہے ، فضائی بمباری میں غیرملکیوں سمیت مزید پندرہ شدت پسند مارے گئے،5 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی پیش قدمی کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے متعدد غیرملکیوں سمیت پندرہ دہشت گردے مارے گئے ۔ بمباری سے دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ۔ فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشتگرد کمانڈر ذائر بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ضربِ عضب میں اب تک تقریباً گیارہ سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کے ایک بڑے علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے خالی کرایا جا چکا ہے۔
Leave a Reply