لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے خاتون کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد

 

لاہور: پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے خاتون کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس اہلکاروں نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں پیشی کے لئے آنے والی خاتون عابدہ کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے پرس سے ایک 30 بور کا پستول اور گولیوں سے بھرا میگزین برآمد ہوا۔ شاد باغ کی رہائشی عابدہ شوہر کے ہمراہ پیشی کی سماعت کے لئے عدالت آئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پستول اور میگزین تحویل میں لے کر خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، عابدہ اور اس کے شوہر سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.