کراچی میں کریکر حملے، فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے دوران 4افرادہلاک اور متعدد زخمی

 

سکھن تھانے  کے علاقے قائم ٹائون گلی نمبر ایک میں واقع خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،لاش جناح اسپتال منتقل لائی گئی جہاں مقتول کی شناخت30 سالہ عمران کے نام کی گئی جو لالہ آباد لانڈھی کا رہائشی اور خواجہ سرا تھا۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 21-A میں واقعے ریلوے ٹریک کے قریب سڑک سے معمر خاتون کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ،خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر B یار محمد گوٹھ میں واقع آغا باغ کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مغوی کونامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعدتشدد کا نشانہ بنایا اور سر اور سینے پر 2 گولیاں مار کر  ہلاک کردیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔سعیدآبادکے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ برف خانہ کے قریب ملزمان نے فائرک کرکے دودھ فروش30سالہ جاوید اقبال کوہلاک اوراس کے بھائی صفدر تنولی کو زخمی کردیا، پولیس کے مطابق 3 موٹرسائیکل سوارملزمان نے دونوں بھائیوں سے لوٹ مار کررہے تھے، ملزمان نے اس دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کی آواز سن کر گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار 2 اہلکارموقع پر پہنچ گئے جہاں ان کا ملزمان سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال جاتے ہوئے راستے سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم شاکرکے قبضے سے ایک پستول اورنشاندہی پرایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکر لی گئی ہے۔قائدآباد ایبٹ کمپنی کے قریب فائرنگ سے رکشے میں سوار28 سالہ یوسف زخمی ہوگیا۔ اتوار کی صبح ملیر سٹی کے علاقے آنسو گوٹھ چٹائی گراؤنڈ کے قریب رہائشی کمپاؤنڈ پر 2 موٹرسائیکل پر سوار4 مسلح ملزمان نے پہلے شدید فائرنگ کی اور بعدازاں کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے،جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں کمپاؤنڈ میں رہائش پذیربہنیں14سالہ ثانیہ اور16سالہ تانیہ زخمی ہوگئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ پر کریکر بم سے حملہ کیا وہ اس کمپاؤنڈ میں لیاری گینگ وار کے ملیر کے کمانڈر سہیل ڈاڈا کے بہنوئی اکبرملیری کا بھی گھر واقع ہے اور کریکر حملہ مخالف گروپ شعیب عرف ڈاکٹر کے کارندوں نے کیاہے ،مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ فائرنگ سے اورنگی ٹاؤن طیبہ مارکیٹ کے قریب 35 سالہ فاروق شاہ ولد محمد شاہ، جوہر چورنگی کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص زخمی ہو گیا۔سپارکو روڈ پر فائرنگ سے25سالہ نامعلوم شخص زخمی ہوگیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.