ایشین گیمز: پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا دیا، فائنل میں بھارت سے ٹاکرا ہو گا

 

انچیون (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی اور میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینلٹی شاٹ آﺅٹ ہوا جس میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 6 گول کئے جبکہ ملائیشیا کی ٹیم 5 گول کر سکی۔ یوں پاکستان نے یہ میچ 1 گول سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل 2 اکتوبر کو روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.