جلسے اور دھرنے کو ناکام کہنے والے سیاسی ناسمجھ ہیں، شاہ محمود قریشی

 

ملتان : شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اپنی ذات کی نہیں عوام کی سیاست کررہے ہیں، جسے جلسہ یا دھرنا کامیاب نہیں لگتا اسے سیاست کی سمجھ ہی نہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں اضافہ ہورہا ہے، لاہوريوں نے آزادی مارچ کے دھرنے کی تائيد کردی، ہم نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، اپنی ذات کی نہیں، عوام کی سیاست کررہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں تاہم حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں، ہمارا دھرنا اسلام آباد میں جاری رہے گا، جلسہ اور دھرنا تاریخی ہیں، جسے جلسہ یا دھرنا کامیاب نہیں لگتا وہ سیاست نہیں جانتے۔شاہ محمود کا کہنا ہے کہ ملتان کے لوگ سیاست کو سمجھتے ہیں، عمران یا میں این اے 149 کی سیاست کرنے نہیں آئے، تحریک انصاف مشاورت کے بعد کسی امیدوار کی حمایت کرے گی، پی ٹی آئی نے این اے 149 سے بائیکاٹ کیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.