لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھی صوبائی دارلحکومت میں دھرنا دے دیا ہے ۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا یہ مظلوم لوگ وزیراعظم سے پوچھتے ہیں آخر ہماری عیدیں کیوں چھین لی گئی ہیں؟ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہم اس بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ عمران خان نے لا پتہ افراد کی بات لاہور جلسے میں کی، انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ آر کے پاس پچھلے دو ماہ میں 7 مختلف خواتین لاپتہ کئے جانے کی اطلاع پہنچی ہے، ان میں سے اب تک 2 خواتین کے لواحقین ہی حکام کے پاس اپنا کیس درج کروانے پر تیار ہوسکے ہیں، انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمیں اتنا مایوس نہ کریں کہ ہمیں بھی دوسروں کی طرح انصاف کی امید اس نظام کے خاتمے میں نظر آنے لگے۔
Leave a Reply