پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے فی لٹر کمی کی منظوری

 

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے فی لٹر تک کمی کی منظوری دیدی۔اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی گئی ، پٹرول 2 روپے 94 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے ، مٹی کا تیل ایک روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ۔ ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے اٹھاسی پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہوگا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.