جاوید ہاشمی تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی، پی ٹی آئی کے برے دن آ چکے

 

سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے صدر کےعہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا کہتے ہیں عمران خان کو کہا ہے کہ آپ کی جماعت کے برے دن آ چکے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی پارٹی کا رکن نہیں رہنا چاہتا جو جمہوریت کے خلاف سازشیں کرے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کی تباہی کا باعث بنیں گے۔عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ منافق ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ابھی میں آزاد ہوں اور کسی جماعت کا حصہ نہیں باقی باتیں اسمبلی میں جا کر کروں گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.