خیبر پختونخوا میں نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانا نا ممکن:الیکشن کمیشن

 

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں نومبر کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو نا ممکن قرار دے دیا ہے ۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے اب تک صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی مکمل نہیں کی ہے اور اس نے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکی لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بائیو میٹرک نظام کے تحت بلدیاتی انتخابا ت کروانا چاہتی ہے لیکن اس نظام کے تحت بھی انتخابات کا انعقاد بھی دو مہینے سے قبل ممکن نہیں ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.