پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین نے خیبرپختونخواہ حکومت اور جماعت کی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سندھ ، پنجاب اور وفاق سے اپنے اراکین سے استعفے لے لیے ہیں جو منظور ہونے کے قریب ہیں لیکن ابھی تک خیبرپختونخواہ کے کسی رکن نے استعفیٰ نہیں دیا، دیگر صوبوں سے اپنے اراکین سے استعفے لے لیے گئے ہیں لیکن خیبرپختونخواہ کے اراکین حکومت کے مزے لے رہے ہیں ۔
تحریک انصاف کے پنجاب سے رہنماءمیاں اسلم اقبال نے تحفظات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پانچ چھ اراکین نے مطالبہ کیاہے کہ دیگر صوبوں کے اراکین اپنے استعفے دے رہے ہیں تو خیبرپختونخواہ کے اراکین کو بھی استعفیٰ دیناچاہیے ۔
Leave a Reply