Breaking News

کراچی:پولیس مقابلے میں اہم ملزم کے دو بھائی ہلاک، تین اہلکار زخمی، فائرنگ سے تین جاں بحق

 

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم ملزم ارشد پپو کے دو بھائی ،عبداللہ اور شیرا ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، دوسری طرف شہر میں لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ملیر کے علاقے جناح ایونیو میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے ایک مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی کی ، ملزموں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی ۔ جوابی کارروائی پر دو اغوا کار ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت شیرا اور عبداللہ کے ناموں سے کی گئی ہے ۔ دونوں لیاری گینگ وار کے اہم ملزم ارشد پپو کے بھائی ہیں ، ملزموں کے قبضے سے ہینڈ گرینڈز ، کلاشنکوف ، واکی ٹاکی اور موبائل سمز برآمد کی گئی ہیں ۔ دوسری طرف نارتھ کراچی کے علاقے یوپی موڑ پر دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں دم توڑ گئے ۔ کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔ شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ گودھرا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق مذہبی جماعت سے تھا ۔ چنیسر گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved