پشاور میں گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

 

پشاور: بازید خیل میں گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پشاور کے علاقے بازید خیل میں گاڑی کا سلنڈر  روز دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گاڑیوں میں نصب غیر معیادی سلنڈر کے باعث ہر سال درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی سطح پر کسی قسم کا نظام نہ ہونے کے باعث غیر معیاری سلنڈر رکھنے اور بیچنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.