Breaking News

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی اقلیتی نشستوں پر انتخابی عمل کا اعلان کر دیا

 

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اقلیتی نشستوں پر انتخابی عمل کا اعلان کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ میں اقلیتی نشستوں پر منتخب 4 میں سے 2 سینیٹرز قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہو جائیں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری  کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ اقلیتی نشستوں پر منتخب 4 سینیٹرز ایمن داس، امرجیت، کامران مائیکل اور ہری رام کی مدت 14 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ جب کہ سینیٹ ممبران کو 6 سال کے لئے منتخب کیا جا تا اور ہر 3 سال بعد 50 فیصد ممبران ریٹائر ہو جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved