Breaking News

امریکی سفیر کی گورنر پنجاب سے بھی طویل ملاقات، بجلی کے آپریشنل کنٹرول روم سنٹر کا افتتاح

 

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعلیٰ کے بعد گورنرپنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ امریکی سفیر نے بجلی کی پیداوار و فراہمی کی صورتحال جاننے کیلئے سنٹر کا افتتاح کردیا۔ گورنر ہاﺅس میں امریکی سفیر نے ڈیڑھ گھنٹہ تک چوہدری سرور سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی اور سیلاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آپریشنل کنٹرول روم سنٹر کے افتتاح کے بعدگفتگوکرتے ہوئے امریکی سفیر نے بتایاکہ نیا سسٹم یوایس ایڈ اور بجلی کی کی تقسم کار کمپنیوں نے مشترکہ طورپر تیارکیاگیا، امریکہ توانائی بحران کے حل کیلئے مدد کرررہاہے اور سنٹر کے قیام سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ،پاکستان میں توانائی اورتعلیم کے شعبے میں مزید تعاون بھی کریں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتاہے ، کسی سیاسی جماعت نہیں جمہوریت کے حامی ہیں ، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تعاون کوتیار ہیں ۔
یادرہے کہ اس سے قبل گذشتہ تین دنوں میں امریکی سفیر وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کرچکے ہیں اورحالیہ ملاقاتوں کے سلسلے کو تجزیہ نگاراہم قراردے رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved