Breaking News

مناسک حج شروع، منیٰ کی فضا لَبَّیْکْ الَلّٰھُمَّ لَبَّیْکْ کی صداؤں سے معطر

 

مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے آئے والے 14 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ سے وادی منٰی پہنچنا شروع ہو گئے  ہیں۔لاکھوں عازمین حج آج ظہر کی نماز سے قبل مکہ کے شمال مشرق میں واقع وادی منیٰ پہنچیں گے جہاں  پر وہ 5 روز تک قیام کریں گے، بعض عارمین رات سے ہی منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے جب کہ اس سال عازمین کی تعداد بڑھنے کا امکان  ہے۔ عازمین آج ظہر، عصر، مغر ب اورعشا کی نمازیں منیٰ میں اداکریں گے جب کہ کل جمعے کو یوم عرفہ ہوگا جہاں عازمین میدان عرفات میں غروب آفتاب تک قیام کر کے حج اکبرکی سعادت حاصل کریں گے۔سعودی حکومت نے لاکھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وادی منٰی میں معلمین کے ذریعے عازمین کو خیمے الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ اس سال سب سے زیادہ ایک لاکھ 68ہزار 800 عازمین انڈونیشیا سے  آئے ہیں جب کہ پاکستان کا نمبر دوسرا ہے جہاں سے آنے والے عازمین کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔  بھارت سے ایک لاکھ 36ہزار، بنگلہ دیش سے ایک لاکھ، نائیجیریا سے 76ہزار، افغانستان سے 24 ہزار، ایران سے 61ہزار، ترکی سے54ہزار، روس سے 16 ہزار 400، امریکا سے 14 ہزار500، چین سے 11 ہزار 800، سنگا پور سے 680 اور مالدیپ سے 370عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔پاکستانی حاجیوں کے کیمپوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے ہیں، پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت، رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لیے 1600 اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان میں 311معاونین حج اور560 مقامی خدام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 600 افراد پر مشتمل حج میڈیکل مشن بھی اپنا فرائض انجا م دے گا۔ سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردارکیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سیکیورٹی کو متاثرکرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اوراس موقع پر کسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی۔انھوں نے بتایا کہ حج کے موقع پر سیکیورٹی اور امن وامان یقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ میں 70ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کا محکمہ پبلک سیکیورٹی روزانہ ہوائی جہازوں کی 100پروازوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کرکے صورتحال کا جائزہ لے گا۔گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ مشال بن عبد اللہ بن عبد لعزیز نے حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مشاعر مقدسہ کے متعدد دورے کیے۔حج کے پانچ دنوں یعنی 8 تا 12 ذوالحجہ تک منٰی کے خیموں کے شہر میں حاجیوں کی سیکیورٹی، امن و امان برقرار اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے  ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں ساڑھے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کے خصوصی اسکواڈ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ پورے علاقے میں 3 ہزارکلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے چپے چپے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حاجیوں کو مکہ سے منٰی پہنچانے کے لیے ہزاروں بسوں کواجازت نامے جاری کیے گئے ہیں جب کہ منٰی کی حدود میں پرائیوٹ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔سعودی وزارت صحت کے مطابق لاکھوں عازمین حج کی صحت کی صورتحال مجموعی طور پر تسلی بحش ہے اور حج کے دوران کوئی وبا پھوٹنے کا اندیشہ نہیں تاہم عازمین کو سانس کے ذریعے پھیلنے والی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے منہ پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے لاکھوں عازمین حج کو علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے 25 اسپتالوں میں 5200 بستر تیار کر لیے ہیں۔ مناسک حج کے 5 دنوں کے لیے مشاعرمقدسہ میں 141 ہیلتھ سنٹر بنائے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں مریضوں کوفوری اسپتال پہنچانے کے لیے 100 ایمبولینس تیار رکھی گئی ہیں۔

سعودی ہلال احمر حج کے دوران ایئر ایمبولینس سروس شروع کرے گی تاکہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved