Breaking News

چیف جسٹس کا خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیوں کے باوجود انتخابات نہ کروانے پر اظہار برہمی

 

چیف جسٹس آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیاں ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، عدالت نے پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹس جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیا اقدامات کیے ہیں۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے باوجود انتخابات کیوں نہیں کروائے جا رہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہا فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے کرنی ہیں ۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنے طور پر اندازے نہ لگائیں یہ فیصلہ پنجاب اور سندھ سے متعلق تھا ۔ آپ کی بات مان لی جائے تو بلوچستان کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے جائیں گے ۔ جسٹس اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کے پی کے حکومت انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی ،ایڈیشنل ایڈوووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہا کل صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کا مسودہ پیش کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس نے کہا بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے لیے تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں ۔ عدالت نے پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹس جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا بتایا جائے کہ تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved