بھارتی وزیر اعظم کی نوبل امن ایوارڈجیتنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد

 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی کو نوبل امن ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ملالہ کی زندگی بہادری اور تحمل کی مثال ہے۔ یا درہے پاکستان سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اور بھارتی کیلاش ستیارتھی کو مشترکہ طور پر نوبل انعام برائے امن دیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.