بھارت کی دراندازی کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائےگا، وزیر داخلہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فمی میں نہ رہے کہ پاکستان کو فوجی طاقت کے ذریعے دبایا جاسکتا ہے اگر پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا ڈٹ کر جواب دیا جائے گا، بھارت نے چند روز کے دوران بلااشتعال فائرنگ کرکے 13 شہری شہید کردیئے، اب علاقے میں بھارت کی اجارہ داری اور تھانیداری ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.