راجن پور میں انڈس ہائی وے پر کار اور بس میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

 

راجن پور: انڈس ہائی وے پر کار اوربس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ راجن پور میں انڈس ہائی وے پر کار اور بس کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ طبی عملے کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.