ملک میں ری الیکشن نظر آرہے ہیں، عمران خان

 

عمران خان کہتے ہیں کہ مڈ ٹرم نہیں ری الیکشن نظر آرہے ہیں، آج کے جلسے سے پتہ چل جائے گا عوام کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت میں عوام کو گو نواز گو کہنے کا حق ہے۔ملتان روانگی سے قبل اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ میں دھاندلی کی بات کرتی ہیں مگر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ نہیں کرتیں، پیپلزپارٹی تیتر ہے نہ بٹیر، مڈٹرم نہیں، ری الیکشن نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے سے پتہ چل جائے گا عوام کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت میں عوام کو گو نواز گو کہنے کا حق ہے، ن لیگ اور پی پی کے دور میں حکومت مخالف نعرے ان کا حق تھے، گو عمران گو کہیں لیکن میں وزیراعظم ہوں نہ وزیر، ثابت ہوچکا ہے کہ الیکشن آر اوز کا تھا، جسٹس افتخار چوہدری کا نام لے کر بالکل ٹھیک کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.