پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیر اعظم نواز شریف کے قبائلی علاقے میرانشاہ جانے کے بعد ریکارڈ کو غلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم ریکارڈ کی درستگی کے لئے بتانا چاہتے ہیں نواز شریف اس علاقے کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم نہیں ہیں۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے 1976 اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1996میں میرانشاہ کا دورہ کیا تھا۔
Leave a Reply