گیلانی کے بیٹے کے گارڈ کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا

 

لاہور میں موٹر سائیکل سوار طاہر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے عبدالقادر گیلانی کے سیکیورٹی گارڈ محمد خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد خان نے اعتراف جرم کرلیا جس پر عدالت نے اسے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے سیکیورٹی گارڈ محمد خان نے دوروز قبل موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گولی مارکرقتل کر دیاتھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.