Breaking News

سرحد پر فائرنگ، پاکستان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے: بھارت

 

بھارت بغل میں چھری منہ میں رام رام کی عملی تصویر بن گیا ہے۔ انڈین سرکار نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے پر شرمندہ ہونے کے بجائے پاکستان کو ہی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع بھی نہایت ڈھٹائی سے اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج نے کئی روز سے پاکستان کی سرحد پر جارحیت شروع کر رکھی ہے جس سے پاکستانی علاقوں میں متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ امریکا بھی اس جارحیت کی مذمت کر چکا ہے لیکن بھارت کسی طور باز نہیں آ رہا ہے۔ اب بھارتی وزیر دفاع نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا پینترا بدلا ہے اور اپنی فوج کو لگام ڈالنے کے بجائے پاکستان کو دہی دھمکی دی ہے۔ وزیر دفاع نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ سرحد پر فائرنگ کی صورت میں مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی عالمی قوانین بھی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بھارت کو لگام دے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved