تحریک انصاف کو ہر موقع پر لاشیں چاہیئے: جاوید ہاشمی

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ہر موقع پر سیاست کرنے کیلئے لاشیں چاہیئے، جاں بحق ہونے والوں میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو پی ٹی آئی کے نہیں تھے بلکہ جلسہ دیکھنے گئے تھے۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران کواپنی ٹیم کے باعث مشکلات کاسامناکرناپڑا، پاکستان عوامی تحریک کی طرح پاکستا ن تحریک انصاف کوہرموقع پرلاشیں چاہیئں۔ملتان کے جلسے کی سیکیورٹی سے متعلق جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جلسے کے انتظامات شاہ محمود قریشی کی غوثیہ جماعت کے پاس تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.