نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او پنجگور جاں بحق ہوگئے

 

تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او پنجگور جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومراد بلیدی عید کی چھٹیوں کے سلسلے اپنے گھر تربت آئے ہوئے تھے اور اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ تربت بازار سے موٹرسائیکل پر نواحی علاقے سنگانی سر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے تاہم ان کا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد مراد بلیدی پچھلے ایک سال سے ایس ایچ او پنجگور کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.