Breaking News

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ملتان کی رپورٹ طلب کر لی

 

سانحے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں :وزیر اعلیٰ کی ہدایت ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مچنے والی بھگڈر نے سانحے کو جنم دے دیا ۔ دم گھٹنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے ، سینتیس افراد کو حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر شرکاء نے ابن قاسم سٹیڈیم کے حسین آگاہی گیٹ سے نکلنے کی کوشش کی ، رش زیادہ ہونے کے باعث لوگ پھنس گئے ، بھیڑ میں پھنسے لوگ مدد کیلئے بھی پکارتے رہے ۔ امدادی ٹیموں اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں نکالنے کی کوشش کی تاہم متعدد افراد دم گھنٹے سے موت کے منہ میں چلے گئے ، بھگڈر کے باعث کئی افراد بے ہوش بھی ہوئے ، جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہوش میں لانے کی کوشش کی ۔ حالت غیر ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سینتیس افراد زیر علاج ہیں ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملتان انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved