تحریک انصاف آئی ڈی پیز کے پیسے جلسوں پر خرچ کر رہی ہے :عابد شیر علی

 

پوری قوم نے دیکھ لیا کہ ملتان میں مرنے والوں سے تعزیت کی بجائے اسلام آباد میں رقص کیا گیا :پریس کانفرنس وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ایک بار بھر تحریک انصاف پر برس پڑے ، کہتے ہیں آئی ڈی پیز کے پیسے جلسے جلسوں پر خرچ ہو رہے ہیں ان جلسے جلوسوں سے حکومت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، فیصل آباد سرکٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نعشیں گریں سب نے دیکھ لیا کہ ملتان جلسے کے بعد مرنے والوں سے تعزیت کی بجائے اسلام آباد میں جا کر ڈانس کیا گیا اور تقریریں کی گئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جا کر ان کی زبان بند ہو جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ بارہ اکتوبر کو حکومت پر شب خون مارا گیا اور آج یوم سیاہ ہے ۔ بھارتی جارحیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بھارت پر واضح کر دیا بائونڈری لائن کی خلاف ورزی پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ورغلا کر لوگوں کو دھرنے میں لائے اب ناکامی کے بعد افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.