سانحہ قاسم باغ، عمران خان نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملتان کے سانحہ قاسم باغ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا اور اعلان کیاکہ تحریک انصاف کے اندربھی تحقیقات کررہے ہیں ۔
سانحہ قاسم باغ میں جاں بحق ہونیوالے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمرا ن خان نے بتایاکہ وہ گھروں میں تعزیت کرنے جائیں گے جن کے بچے خوشی خوشی جلسے میں شرکت کیلئے گئے لیکن واپس نہیں پہنچے ۔ اُن کاکہناتھاکہ دروازے کو باہر سے تالے لگائے گئے تھے ، بجلی بند کرکے لوگوں پر پانی پھینکاجائے گا تومسائل پیداہوں گے ، انتظامیہ خود ایک فریق ہے ، غیرجانبدار تحقیقات نہیں کرسکتی ، جج کی نگرانی میں انکوائری ہونی چاہیے ۔
عمران خان نے کہاکہ سانحہ قاسم باغ پر پیر کو کورکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاہے اور اِس سلسلے میں انٹراپارٹی تحقیقات بھی کررہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ دھرنے الیکشن میں دھاندلی کے باعث ہوئے ہیں ، کیانواز شریف کے علاوہ مسلم لیگ ن سے کوئی اوربھی وزیراعظم بن سکتاہے ؟ جمہوریت کے نام پر ملک میں خاندانی بادشاہت چل رہی ہے لیکن اب بادشاہت کا وقت کم ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.