معروف وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں اس وقت کے چیف جسٹس کے سامنے الزامات سے مکرگئے،عمران خان سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری پرعائد کئے گئے الزامات پرقائم رہتے تو پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی۔ پریس کانفرنس کے دوران عاصمہ جہانگیر کا کہناتھا کہ جب عمران خان کو سپریم کورٹ بلایا گیا تھا، تو وہ حاکم وقت کے سامنے کلمہ حق کہتے، بہادر وہ ہوتا ہے جو حاکم وقت کے سامنے کلمہ حق کہہ دیتاہے، یہ بہادری نہیں ہوتی کہ جب کوئی چلا جائے تو اس پرالزام لگادیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے چیف جسٹس کے سامنے تو یہ کہہ دیاکہ انہوں نے تو ان کےخلاف کوئی الزام ہی نہیں لگایا،عمران خان عدالت میں اس وقت کے چیف جسٹس کے سامنے الزامات سے مکرگئے۔
Leave a Reply