کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد قتل کردیئے گئے۔گلبہار کی خاموش کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلستان جوہر کے بلاک 12 میں ایک مکان سے ایک شخص لاش ملی ہے، جس کے گلے میں چھری پھیری گئی ہے، اس کے علاوہ اس کے ہاتھوں کی نسیں بھی کٹی ہوئی ہیں۔ ریسکیو رضاکاروں نے تمام لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے کراچی میں پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد لے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم سرعام دن دیہاڑے لوگوں کا قتل عام اب بھی جاری ہے۔
Leave a Reply