ایبولا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ، صدرممنون حسین نے رپورٹ طلب کر لی

 

ایبولا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر صدر مملکت ممنون حسین نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے ملک میں داخل ہونے والے تمام راستوں پرحفاظتی اقدامات سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور بارڈر اینٹری پوائنٹس پرسکریننگ کی جائے اور تمام صوبے ایبولا وائرس کی دوائیں وافر مقدار میں سٹاک کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ہسپتالوں میں ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے وارڈ مخصوص کیا جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.