تحریک طالبان مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پانچ امیروں سمیت ترجمان کا داعش میں شمولیت کااعلان

 

تحریک طالبان مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی اور ترجمان شاہداللہ شاہد نے مختلف علاقوں کے پانچ امیروں سمیت داعش میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہداللہ شاہد کے ہمراہ خیبرایجنسی کے امیر فاتح گل زمان ، اوکرزئی ایجنسی کے امیر سعید خان ،کرم ایجنسی کے دولت خان ، پشاور کے مفتی حسن اورہنگوکے خالد منصور نے بھی عراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ISISکی حمایت کا اعلان کردیا۔
شاہداللہ شاہدنے بیعت ہونے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ تحریک طالبان کے اراکین کو داعش کی مدد کیلئے مشرق وسطیٰ بھیجیں گے ۔
یادرہے کہ داعش کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے گذشتہ دنوں شاہداللہ شاہد کی ISISپرچم کے ساتھ تصویر بھی جاری کی تھی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.