داعش کے خلاف امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیئے ہیں : ترکی

 

ترکی کے نائب وزیراعظم نے امریکہ کو شدت پسند تنظیم داعش کے کیخلاف کارروائی کیلئے ہوائی اڈے دینے کی تردید کردی ہے۔
ترک میڈیا سے گفتگو میں یالچین اکدوگان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی فوج کو ترکی کے فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں واشنگٹن سے کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھ کر ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے بتایا تھا کہ عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے ترکی اتحادی فورسزکو فوجی اڈے فراہم کرے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.