مصباح الحق نئی مصیبت میں پھنس گئے ، ایف بی آر نے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے

 

ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے ستارے آج کل گردش میں ہیں اور تازہ ترین واقعے میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ان کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے 39لاکھ روپے سے زائد سے عدم ادائیگی پر مصباح الحق کے دو بینک اکا ﺅنٹس کو منجمد کر دیا ہے ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو 2010ءکے 39لاکھ 11ہزار روپے کا ٹیکس ادا کرنا تھا تاہم بار بار نوٹسز بھجوائے جانے کے باوجود انہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا جس کے باعث ادارے کو حاصل اختیارات کے تحت منجمد کیے گئے اکا ﺅنٹس سے ٹیکس کی رقم منہا کرنے کے بعد مصباح الحق کے اکا ﺅنٹس کو بحال کر دیا جائے گا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.