پالپا کی گو سلو پالیسی ، فنی خرابیاں ، پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہونے لگیں

 

پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا ہے اور کئی بیرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی پروازیں تاحال تاخیر کا شکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 363 کی روانگی میں تین گھنٹے کی تاخیر ہو چکی ہے اور ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی کے 363 کی روانگی دوپہر تین بجے متوقع ہے ۔ادھر کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 352 کی روانگی میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہو چکی ہے اور اب پی کے 352 کی روانگی صبح گیارہ بجے متوقع ہے ۔ دوسر ی جانب لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 757 کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہو گئی ہے اور ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی کے 757 کی روانگی دوپہر ساڑھے بارہ بجے متوقع ہے ۔دوسری طرف دمام سے لاہور کی پرواز پی کے 242 کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہو چکی ہے ، ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی کے 242 کی روانگی صبح گیارہ بجے متوقع ہے ۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 میں اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر ہو چکی ہے ،ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی کے 281 میں تاخیرطیارے میں خرابی کے باعث ہوئی ہے اور پرواز کی روانگی شام 6 بجے متوقع ہے ۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پالپا کی گو سلو پالیسی اور طیاروں کو درپیش فنی خرابیوں کے باعث پروازوں کی اڑان میں تاخیر ہو رہی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.