کراچی،پٹیل پاڑہ میں رینجرز کا ٹارگٹڈآپریشن،متعدد زیرحراست

 

لسبیلہ کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔علی الصبح پٹیل پاڑہ کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد نے آپریشن میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرزنےعلاقے کے تمام راستوں کو بند کر کےتلاشی کا عمل شروع کیا،جس کے بعد لوگوں اندر جانے نہیں دیا گیا، رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے عمل میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.