Breaking News

کراچی میں رینجرزاور پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

 

کراچی: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے نیو کراچی کے علاقے سے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر محمد رحیم عرف استاد قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور ملزم نے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے دستی بم اورپستول برآمد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved